KUJ Condemns Robbery Attempt, Urges Action

HomePress Release

KUJ Condemns Robbery Attempt, Urges Action

کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔ صدر، کے یو جے دستور

Karachi Union of Journalists Condemns Blocking of Pakistani Journalists’ Accounts in India
Karachi Press Club honors doctors for outstanding services
KUJ Dastoor condemns ‘abduction’ of journalist

کے یو جے دستور کے سیکریٹری سید نبیل اختر سے ڈکیتی کی کوشش کی مذمت

کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔ صدر، کے یو جے دستور


کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور مجلس عاملہ نے صفورا کے علاقے میں کے یو جے دستور کے سیکریٹری اور امت اخبار کے چیف رپورٹر سید نبیل اختر سے رہزنی کی کوشش اور فائرنگ کی

مذمت کی ہے اور شہر میں بڑھتی ہوئی رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کے یو کے دستور کے صدر حامد الرحمٰن نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے اور اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

کے یو جے دستور کے سیکریٹری اور امت کے چیف رپورٹر سید نبیل اختر کو ہفتے کی شام 6 ڈاکوؤں نے سعدی ٹاؤن کے قریب لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کے نتیجے میں وہ محفوظ رہے۔ نبیل اختر فیملی کے ہمراہ اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔

کے یو جے دستور کے صدر حامد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے۔

رہزنی کی وارداتوں میں اب تک کئی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن ڈاکو نہیں پکڑے جاتے۔
کے یو کے دستور کے صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں امن قائم و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں تاکہ شہری کوخود کو محفوظ تصور کر سکیں۔